• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چالیں ناکام، عوام نے تخت لاہور کوہلاکررکھ دیا،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور سے نو منتخب ایم پی اے میاں محمد اکرم عثمان ملک ظہیر عباس کھوکھر اور شبیر احمد گجر نے اپنے حلقوں میں مختلف مقامات پر کارکنان سے ملاقاتیں کیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا لاہور کی عوام نے تخت لاہور کو ہلا کر رکھ دیا ہے تخت لاہور صرف تحریک انصاف کا ہے بلکہ لاہور پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے اپنے حلقے کی عوام کا تہہ دل سے مشکور ہے کہ انہوں نے ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو عبرت کا نشان بنایا زرداری کی تمام چالیں ناکام ہوگی امپورٹڈ حکمران ٹولے کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک حسن اعوان نے کہا کہ آج پرویز الٰہی بھاری مارجن سے وزیراعلی منتخب ہونگے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کے فوکل پرسن ٹریڈرز ناصر سلمان ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سینٹرل پنجاب سید عدنان جمیل اور پارٹی رہنماؤں شارخ جمال بٹ ملک امانت علی رانا محمد تنویر نے کہا کہ فضل الرحمن کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے فضل الرحمان رانا ثناء اللہ عطا تارڑ فسادی ٹولے کے سرغنہ ہیں ۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی سیکرٹری اطلاعات اویس یونس رانا محمد تنویر غلام محی الدین دیوان سجاد مہیس عبدالکریم کلواڑ رانا عبدالسمیع عقیل احمد صدیقی ملک امانت علی چوہدری کامران عباس میاں علی رشید نجم سعود محمود واسطی عبدالکریم خان چوہدری محسن مزمل ملک عثمان حمزہ اعوان عامر خلیل حاجی فیاض مبارک آفتاب گل آصف بھٹی میاں عمر اقبال یوسف میو مہر نعیم اللہ تاج مہر شرافت رانا عارف مشتاق عمر کسانہ و دیگر نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی سے پرویز الہی بھاری اکثریت سے وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوں گے ۔
لاہور سے مزید