• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج دوپہر کے بعد مون سون سسٹم کی شدت میں کمی کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع اور زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ آج بھی شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ آج دوپہر کے بعد مون سون کے سسٹم کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جولائی کا متوقع مون سون کا سسٹم بظاہر زیادہ شدت کا نہیں لگ رہا۔

سردار سرفراز کے مطابق بارش کا موجودہ اسپیل 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 30 جولائی سے ایک اور سسٹم کراچی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں مسلسل بارش کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ 

کراچی آنے اور جانے والی درجن بھر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید