• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے فیصلے سے غیر مناسب صورتحال پیدا ہوگئی، ملک احمد خان

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے غیر مناسب صورتحال پیدا ہوگئی۔

ملک احمد خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے حمزہ شہباز کے خلاف اور پرویز الہٰی کے حق میں آئے فیصلے پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 10 ووٹ منہا کرانے کا فیصلہ غلط تھا، تو 25 ووٹوں کو نہ گننے کا فیصلہ بھی غلط تھا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک ہی جیسے معاملے پر پہلے ووٹ شمار نہیں ہوئے، اب شمار کیے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ آئین میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے اختیارات واضح ہیں۔

قومی خبریں سے مزید