• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے عدلیہ بحالی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے انتشار کی فضا قائم ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج سے عدلیہ بحالی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کو آئین کی بالا دستی میں تبدیل کریں گے۔ یہ مسئلہ آئینی،پارلیمانی اور 2 خطوط کا ہے، اپنی مرضی سے آئین کی تشریح کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کا خط حرام اور عمران خان کا خط جائز ہے، فیصلہ ملک میں مزید انتشار پیدا کرے گا، ہمارے وکلا نے بینچ پر عدم اعتماد کردیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جب سے بینچ بنا انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، اتحادی جماعتوں کا فل کورٹ کا مطالبہ تھا، اگر فل کورٹ بن جاتی تو فیصلہ مختلف ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید