• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہرے پر لیموں اور ٹماٹر لگانے کے کیا نقصانات ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جب ہم جِلد کی دیکھ بھال اور جِلد سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ہم سب سے پہلے قدرتی اور گھریلو علاج کے بارے میں سوچتے ہیں لیکن ہم اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ اس طرح کے اقدامات کے جِلد پر مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ 

ماہر امراض جِلد نے بتایا ہے کہ چہرے کی جِلد کے مسائل سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو کن گھریلو علاج سے پرہیز کرنا چاہیے، بہت سے لوگ سوچتے ہوں گے کہ لیموں یا ٹماٹر کو براہ راست چہرے کی جِلد پر لگانے سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے لیکن یہ فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔

لیموں یا ٹماٹر کو براہ راست چہرے پر استعمال کرنے کے نقصانات:

  • جِلد خشک ہونا
  • جِلد کی جلن
  • خارش
  • جِلد کا سُرخ ہونا 
  • پگمنٹیشن (PIH)

ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ (آپ) وٹامن سی سیرم کا انتخاب کریں اور ان کا استعمال شروع کرنے سے پہلے اپنے ماہر امراض جِلد سے مشورہ کریں 

دوسری جانب ماہرین نے صحت مند اور چمکدار جِلد حاصل کرنے کے چند طریقے بھی بتائے ہیں۔

  • جِلد کی دیکھ بھال کے اچھے معمولات پر عمل کرنا
  • صحت مند اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھانا
  • ایک باقاعدہ ورزش کا معمول
  • مناسب نیند لینا
  • تمباکو نوشی سے بچنا
  • تناؤ نہ لینے کی کوشش کریں

ایک غلط فہمی یہ بھی ہے کہ اسکِن کیئر صرف خواتین کے لیے ہے۔ درحقیقت مردوں کو بھی اپنی جِلد کا خیال رکھنا چاہیے، اگرچہ مرد کی جلد خواتین کی جِلد سے تھوڑی مختلف ہوتی ہے لیکن معمول وہی رہتا ہے۔

مردوں کو اپنی صحت مند جلد کے لیے یہ اقدامات کرنے چاہئیں:

  • انہیں صبح اپنے چہرے کو صاف کرنا چاہئے کیونکہ یہ جِلد سے دھول کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • اس کے بعد انہیں اپنی جِلد کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے اسے نم کرنا چاہیے۔
  • آخر میں، سن اسکرین لگائیں چاہے وہ باہر قدم نہ رکھیں۔
صحت سے مزید