• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر ایاز صادق کا ریفرنڈم سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریفرنڈم سے متعلق سوال کا جواب دینے سےگریز کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافی نے اسپیکر ایاز صادق سے استفسار کیا کہ صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ کیا ریفرنڈم پر کوئی تحریک آرہی ہے؟

اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صدر مملکت سے صرف ملاقات ہی نہیں ہوئی، میں تو گلے بھی ملا، ہماری گپ شپ بھی ہوئی، اصل بات تو یہ ہے۔

اس موقع پر اسپیکر نے ریفرنڈم سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔

صحافی نے پوچھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ اس پر سردار ایاز صادق نے جواب دیا کہ اجلاس حکومت نے بلانا ہے، ہم تو منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید