• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اور علاقائی رہنماؤں سے مفید اور مثبت بات چیت ہوئی، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران مفید اور مثبت بات چیت ہوئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او) کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائن پر روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کا موقع ملا۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ چین کے وزیر خارجہ سمیت وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کی دو روزہ سمٹ ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 28 اور 29 جولائی کو ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید