• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

روزانہ ورزش کے معمولات کو برقرار رکھنے کے ساتھ، اگر وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا کھاتے ہیں، مختلف عوامل ہیں جو وزن میں کمی کے سفر کو متاثر کرتے ہیں۔

زیادہ سے زیادہ وزن کم کرنے کے لیے،ان کھانوں کی غذائی قدر کو سمجھنا چاہیے جو روزانہ کھائی جاتی ہیں، مثال کے طور پر جس کو چربی کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ مختلف غذاؤں کو جذب کرنے میں مدد ملے، چربی کو جلانے کے لیے پروٹین کھایا جاتا ہے، وزن میں کمی کو بڑھانے کے لیے کم کاربوہائیڈریٹ کھایا جاتا ہے۔

جسم میں موجود چربی کو تیزی سے جلانے میں مدد کے لیے اپنی خوراک میں کچھ غذائیں شامل کی جا سکتی ہیں۔

درج ذیل وہ غذائیں ہیں جو جسم کی چربی جلانے میں مدد کر سکتی ہیں۔

چربی جلانے والی غذائیں:

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انڈے:

یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ وزن کم کرنے کی کوشش کے دوران انڈے بہترین غذا ہیں، یہ پروٹین کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے کا احساس دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کم کیلوری والی غذا کے لیے انڈے ناشتے کا مثالی آپشن ہو سکتے ہیں، انڈے غیر ضروری طور پر کھانے سے روک سکتے ہیں، اس کے ساتھ انڈوں میں پروٹین اور صحت مند چکنائی بھی زیادہ ہوتی ہے، جو جسم میں وٹامنز جذب کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

سبز چائے:

سبز چائے کو صحت مند ترین گرم مشروبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اس میں صفر کیلوریز ہوتی ہیں، سبز چائے میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے، اعلیٰ میٹابولزم معمول سے زیادہ تیزی سے کیلوریز جلانے کے قابل بناتا ہے۔ 

سبز چائے میں موجود اہم عناصر میں سے ایک کیفین ہے، جو جسم میں توانائی کی سطح کو بڑھانے کا سبب بھی ہے، اس سے جِم میں زیادہ محنت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کافی:

کافی ایک اور صحت بخش مشروب ہے، چربی جلانے کے خواہش مند افراد کو اسے اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیے، مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ ورزش کرنے سے پہلے کافی کا استعمال ورزش کے دوران جلنے والی چربی کی مقدار کو دوگنا کر سکتا ہے۔

کافی میں کیفین کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جو جسم میں توانائی کی سطح کو بڑھاتی ہے، کافی کا مناسب استعمال ذہنی اور جسمانی طور پر توانائی بخشتا ہے۔

پتوں والی سبزیاں:

پتوں والی ہری سبزیاں جیسے پالک، بند گوبھی وغیرہ بھی چربی کو جلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، یہ سبزیاں آئرن، میگنیشیئم اور وٹامنز جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں اور کافی توانائی فراہم کرتی ہیں۔ 

یہ غذائی اجزاء ہاضمے کی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں اور چربی جلانے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

پتوں والی سبزیاں بہت سی خصوصیات کی حامل ہیں، انہیں دیگر غذائیت والی سبزیوں کے ساتھ پکایا جا سکتا ہے یا سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ناریل کا تیل:

ناریل کسی بھی شکل میں جسم کے لیے بہت اچھا ہے، چاہے وہ ناریل کا پانی ہو یا ناریل کا تیل ہو۔

ناریل کا تیل کھانا پکانے کے دیگر تیلوں کے بہترین متبادل کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، ناریل کا تیل بہتر میٹابولزم کے لیے معاون ہے۔ 

لوبیا:

سبزی خوروں کے لیے لوبیا پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے، گوشت کا ایک بہترین متبادل ہونے کے علاوہ، لوبیا فائبر اور کاربوہائیڈریٹ سے مالا مال بھی ہے۔

صحت سے مزید