• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ردالسازش کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا: فیاض چوہان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالسازش کا پہلا مرحلہ کامیاب ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کسی بیرونی سازش کا سہارا نہیں لیا، ڈالر استعمال ہوئے نہ کسی کا ضمیر خریدا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف چل رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے خلاف تو صرف ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے۔

قومی خبریں سے مزید