نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض چوہان نے متحدہ اپوزیشن پر وار کرنے کے لیے طنزیہ شعر کا سہارا لیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ،
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے حمزہ و مریم علیم وترین
نہ کوئی چینی چور رہا نہ کوئی اے ٹی ایم مشین
یہ ہے پاکستان کی جمہوریت کا حسن،
بیرونی ڈنڈا اور بیرونی ڈالر، اتار دیتے ہیں
تمام قائدین کی اخلاقیات کی جھالر
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔