بھارت نے منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاست کیرالہ میں منکی پاکس وائرس میں مبتلا شخص کا ہفتے کو انتقال ہوا۔
منکی پاکس سے متاثرہ شخص 22 جولائی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے کیرالہ پہنچا تھا، جسے بخار کی علامات پر 26جولائی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ لائف سپورٹ پر تھا۔
بھارتی حکا م کےمطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص کا یو اے ای میں بھارت روانگی سے قبل 21 جولائی کو ٹیسٹ ہوا تھا۔
منکی پاکس وائرس میں مبتلا شخص کے اہل خانہ نے منکی پاکس ٹیسٹ کے نتائج اس کے مرنے کے بعد ظاہر کیے۔