• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کی بیٹی کی پراسرار موت

بھارتی صوبے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ راما راؤ کی بیٹی گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق اوما مہیشوری کی موت خودکشی سے ہوئی، حیدرآباد پولیس کمشنر نے بتایا کہ خودکشی کا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوسکا۔

پولیس نے بتایا کہ اوما کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کی صاحبزادی ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ راما راؤ اداکاری کے بعد سیاست میں آئے تھے اور تین بار صوبہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید