سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ’وی چیٹ‘ سروس کا آغاز کردیا۔
اس سلسلے میں ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ’وی چیٹ‘ سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ ایس ای سی پی ’وی چیٹ ہیلپ لائن‘ کا اجراء کرنے والی پہلی پبلک سیکٹر آرگنائزیشن ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ ’وی چیٹ‘ کے ذریعے صارفین کمپنیوں کے نام کی دستیابی اور رجسٹریشن کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق کمیشن کی ’وی چیٹ‘ سروس صارفین کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ سروس فون کے ذریعے پیغامات، دستاویزات، تصاویر اور مالی ادائیگیوں کا تبادلہ کرنے میں بھی مدد کرے گی۔