• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 8 محرم کا مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے برآمد ہو گا، ٹریفک پلان جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر کی طرح کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے ٹریفک پلان بھی سامنے آ گیا۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر کھارادر حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی کے لیے نمائش اور اطراف کی سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی زیرِ نگرانی کنٹینرز لگا کر جلوس کے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کی گزرگاہ اور اطراف میں تمام دکانوں کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔

موبائل فون سروس بند

شہرِ قائد میں 8 محرم الحرام کے جلوس کے پیشِ نظر گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔

ڈبل سواری پر پابندی

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق سندھ بھر میں 5 اگست سے 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین، بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید