• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کو انصاف کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی مٹانا ہوگی، شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم : فوٹو فائل
شیخ وقاص اکرم : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو انصاف کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی مٹانا ہوگی۔

شیخ وقاص اکرم نے  وزیراطلاعات عطاتارڑ کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کرپشن کا نہیں، انصاف کی نیلامی کا مقدمہ ہے، ان میں شرم ہوتی تو 190 ملین پاؤنڈ کیس کو پروپیگنڈے کا وسیلہ نہیں بناتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کا ضمیر ہی نہیں خریدتے، اخلاقی انحطاط کے بیج بھی بوتے ہیں، جب جب یہ اقتدار پر بٹھائے گئے، ملک اور عوام کو غربت اور بھوک نے گھیرا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کسانوں، محنت کشوں اور مزدوروں کا معاشی قتل کر کے قومی خزانے کو لوٹا گیا، پاکستان کا مفاد عوام کی غیر نمائندہ سرکار کی فوری رخصتی میں ہی پوشیدہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید