قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے۔
دریائے سندھ پر نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
قومی عوامی تحریک نے کراچی میں ریلی نکالی، اس دوران پارٹی سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نہریں نکال کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جارہا ہے، دریائے سندھ پر نہریں کسی صورت قبول نہیں۔
سندھ ہاری کمیٹی نے حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور منصوبے کو سندھ دشمنی قرار دیا جبکہ شکارپور میں پیپلز پارٹی ہاری کمیٹی نے احتجاجی ریلی نکالی۔
جسقم کے تحت سکھر سے کراچی کےلیے نکلنے والا پیدل مارچ رواں دواں ہے جو کنڈیارو پہنچ گیا ہے۔
کینال منصوبے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی نے میہڑ میں جلسہ کیا، جس سے ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب میں کہا کہ کینال نکالنے نہیں دیں گے۔