• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار

ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش میں 2 افراد راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیے گئے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ٹائیگر کی کھال راولپنڈی سے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔ جنگلی حیات کی کھال بذریعہ ٹرین تھرمو پول کاٹن میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ اسپیشل برانچ نے وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر کھال کی جانچ کروائی، ملزمان جنگلی جانور کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق پرمٹ پیش نہ کر سکے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل شہزاد اور محمد صفدر کو ریلوے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی کھال اسمگل کرنے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید