• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفورا چورنگی، ہندو لڑکے نے درخت سے لٹک کر مبینہ خود کشی کرلی، گھر سے غائب تھا، پولیس

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صفورا چورنگی رم جھم ٹاور کے سامنے سے ایک لڑکے کی نیم کے درخت سے لٹکی لاش ملی جسکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او فیصل لطیف کے مطابق متوفی کی شناخت 14 سالہ رمیش ولد بوٹو کے نام سے ہوئی، متوفی نے درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ،اسکے پاس سے ایک پرچی بھی ملے ہے جس میں اس نے سندھی زبان میں بتایا ہے کہ وہ خودکشی کر رہا ہے، متوفی جمعہ کی دوپہر سے گھر سے غائب تھا اور گذشتہ روز اسکے گھر والوں نے اسکی گمشدگی کی درخواست بھی سچل تھانے میں کروائی تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید