کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان د فا عی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کی حامل مضبوط مملکت ہے ، دفاع پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت اور اور غازیوں کو خران تحسین پیش کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنے اتحاد ووحدت کے مشن کی طرف متوجہ کرتے ہوئےکہا کہ قوم اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کرے اور حکمران بھی اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقدام کریں ، انہوں نے کہا کہ 1965کے بعد جس انداز میں 2025میں پاکستان نے ازلی دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔