• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر بچے کی بیٹنگ کرتے ویڈیو سے پاکستان ٹیم کے کوچ متاثر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر ایک بچے کی بیٹنگ کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد سابق کپتان اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اس کے کھیلنے کے انداز سے متاثر ہوئے اور بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔ٹوئٹر پر محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے کو شاٹس کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔محمد یوسف نے اس ویڈیو پر لکھا کہ ’اس بچے کو کوئی جانتا ہے؟ اگر کسی کے پاس اس کا کو نٹیکٹ نمبر یا ڈیٹیل ہو تو ضرور بھیجیں۔

اسپورٹس سے مزید