• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہری سائیکل رکشہ پر گاڑی رکھ کر چلتا بنا


ایک ویڈیو چین سے سامنے آئی ہے جس میں ایک شہری تین پہیوں والی سائیکل جسے عام طور پر سائیکل رکشہ بھی کہا جاتا ہے اس پر بھاری بھرکم گاڑی کو اٹھائے بہت ہی آرام سے چلتا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے اس شخص کے توازن برقرار رکھنے کو بھی داد دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو دیکھ کر بعض صارفین کا کہنا ہےکہ یہ شہری کچرا چننے کا کام کرتا ہے تو کسی نے اس گاڑی کو اسکریپ کا مال قرار دیا لیکن گاڑی سائیکل پر لے جانے کی اصل وجہ سامنےنہیں آسکی