• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا اسرائیل پر پھر حملہ، 9 اسرائیلی ہلاک، 20 زخمی ہوگئے

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

ایران نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ بیت المقدس کے نواح میں بیت شمش پر حملہ کردیا، بیت شمش پر میزائل حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک، 20 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بیت شمس کے علاقے میں اسرائیل کے نیو کلیئر میزائل سمیت حساس تنصیبات ہیں، ایرانی میزائل حملے میں ایک عمارت تباہ ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل نے بیت شمش میں شیلٹر کو براہ راست ہٹ کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، ایرانی میزائل ایک عوامی شیلٹر کے قریب آ کر گرا، آس پاس کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ 20 سے زائد زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل اور امریکی اڈوں کے خلاف نئے حملوں کا آغاز کردیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد بڑا حملہ کیا گیا ہے، خطے میں 27 امریکی اڈے، اسرائیل کا ملٹری ہیڈ کوارٹرز اور تل ابیب میں ایک دفاعی صنعت کا کمپلیکس ایرانی اہداف میں شامل تھے۔

عراقی ریجن اربیل میں امریکی بیس پر حملہ کیا گیا، دبئی کے علاقے مرینا اور اسپورٹس سٹی میں دھماکوں کی گونج سنائی دی، 10 سے زائد میزائل دبئی کی فضا میں ناکارہ بنائے جا چکے، ڈرون کا ملبا گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 11 دھماکے سنے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید