• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کردی گئی۔ 

فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہر میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرم علاقوں کے اسکولوں پر ہوگا۔ گرم علاقوں کے اسکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کے لیے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید