• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح 37.69 فیصد ہوگئی، 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘ 9 میں کمی

ملتان (نمائندہ جنگ)26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ‘9 میں کمی ‘مہنگائی کی شرح 37.69 فیصد ہوگئی، آلو، ٹماٹر، لہسن، دال مونگ، دال مسور، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت مہنگا ‘ 16 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 11 اگست 2022ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 37.69فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی0.08 فیصد رہی ہے ۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 16 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں آلو، ٹماٹر، لہسن، دال مونگ، دال مسور، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، صابن، آٹا، خشک دودھ، گڑ، انڈے فارمی، تازہ دودھ، دال پلیٹ، بیف پلیٹ، جلانے والی لکڑی، جارجٹ، شرٹنگ، نمک، دال چنا، دال ماش، ماچس، انرجی سیور، واشنگ سوپ، اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ تاہم کیلا، ویجیٹیبل گھی، مرغی برائیلر، پیاز، ایل پی جی سلنڈر، سرسوں کا تیل، چاول باسمتی، کوکنگ آئل اور ویجیٹیبل گھی ٹن کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سرخ مرچ پسی، ڈبل روٹی، چینی، چاول اری 9 /6، سگریٹ، کلاتھ، کپ چائے، الیکٹرک چارجز، ، مردانہ سینڈلز، زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید