• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دینی قوتوں کے اتحاد سے سودی نظام کا خاتمہ ہوگا،مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دینی قوتوں کے اتحاد سے سودی نظام کا خاتمہ ہوگا،امام حسنؓ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ"پاکستان میں سود سے پاک معیشت" سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے خلاف جدوجہد وقت کا تقاضا ہے حکومت کو اس کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا ہے کہ سودی نظام کے مقابل علماء کرام اور اسلامی ماہرین معاشیات کو اسلامی نظام معیشت کا مضبوط مؤثر اور قابل عمل لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا،امام حسن کونسل کے صدرحافظ نقیب احمد چشتی نے کہا کہ سودی نظام کا خاتمہ قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈا کی تکمیل ہے۔زکریا یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کی پروفیسر ڈاکٹر فریدہ یوسف نے کہا کہ جدید اسلامی معاشی نظام کا بابرکت نمونہ اسلام بیزار حکمرانوں کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ اسے ملک میں نافذ کر کے عوامی امنگوں کی تکمیل کی جائے۔وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ، حافظ فاروق سعیدی، پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف،ڈاکٹر محمد تسلیم قریشی،خواجہ ظفر اقبال صدیقی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید