• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی خلاف ورزی پر پولیس کو احتسابی عمل کا سامنا کرنا ہوگا:آر پی او

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جن کو قانون اور ضابطے کے مطابق فرائض سر انجام دینا ہوتے ہیں ۔ قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی سے پولیس افسران و ملازمان کو سخت احتسابی عمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری دیانتداری اور جاں فشانی سے سر انجام دیں ۔ انسپکٹر شیراز انور ، سب انسپکٹر کامران اسلام ، سب انسپکٹر بشیر احمد ، سب انسپکٹر محمد سہیل ، اسسٹنٹ سب محمد ہارون اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق محمود کی اپیلوں پر دوبارہ انکوائری کا حکم دیا ۔انسپکٹر محمد افتخار کی اپیل سروس صبطگی چھ ماہ کو ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر جرمانہ میں تبدیل کر دیا۔ سب انسپکٹر بشیر احمد ، سب انسپکٹر محمد سہیل ، سب انسپکٹر عامر مسعود، سب انسپکٹر شوکت علی ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد حسن، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام عباس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اختر ، ہیڈ کانسٹیبل محمد جاوید، ہیڈ کانسٹیبل محمد آ صف، ہیڈ کانسٹیبل عمدلغفار کانسٹیبلز محمد عاطف خان ، محمد منظور ، محمد جعفر اور کانسٹیبل محمد علی کی اپیلوں کو منظور کر لیا۔ دریں اثنا آ ر پی او نے مختصر عرصہ میں 3758 اپیلوں کا فیصلہ کر کے ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔
ملتان سے مزید