• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار نعمان سمیع نے حقیقی آزادی کا مطلب سمجھا دیا

نعمان سمیع - بشکریہ انسٹاگرام
نعمان سمیع - بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نعمان سمیع نے حقیقی آزادی کسے کہتے ہیں بتادیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نعمان سمیع نے بھارتی میڈیا کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسٹوری اپ ڈیٹ کی۔

مذکورہ ویڈیو میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے فنکار سیال خان بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر رُباب پر بھارتی ترانے کی دھن پیش کرکے پڑوسی ملک کو مبارک باد دے رہے ہیں۔

اداکار نعمان سمیع نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک پاکستانی نوجوان پاکستان میں بیٹھ کر بھارت کے یوم آزادی کے موقع پربھارتی ترانے کی دھن آزادانہ طور پر بجارہا ہے، یہ ہی حقیقی آزادی ہے، جس پر مجھے فخر ہے‘‘۔

واضح رہے کہ سیال خان نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرہندوستان کے ترانے کو دونوں ممالک کے درمیان امن، رواداری ، دوستی اور خیر سگالی کے طور پر پیش کیا تھا جسے پڑوسی ملک میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید