• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں بینک روسی بانڈ کی خرید و فروخت کر رہے ہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیویارک میں بینک روسی بانڈ کی خرید و فروخت کر رہے ہیں، زہریلی سمجھی جانے والی سرمایہ کاری سے سرمایہ نکالنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی بانڈز پر پابندی کے بعد اکثر امریکی،یورپی سرمایہ کاری نکل گئی ہے، جولائی میں روسی بانڈ سے سرمایہ کاری ختم کرنے کی گائیڈ لائنز دی گئی تھیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بڑی وال اسٹریٹ فرمز محتاط ہو کر روس کی بانڈ مارکیٹ میں آئی ہیں، بینک آف امریکا، بارکلیز، سٹی اور جے پی مورگن نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کیا ہے۔

خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن سے قبل روس کا قرض 40 ارب ڈالر تھا، روسی بانڈز کی آدھی خریداری فارن فنڈز سے کی گئی تھی ، پابندی سے روسی بانڈ کی قیمت گری تو سرمایہ کار غائب ہوگئے۔

تجارتی خبریں سے مزید