کمشنر کراچی نے کراچی ڈویژن میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے کلو اور ریٹیل قیمت 143روپے کلو مقرر کردی ہے۔
کمشنر کراچی کے نوٹیفیکشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تاحکمِ ثانی نافذ رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق کوئی فرد یا تنظیم سرکاری نرخ نامے سے مختلف قیمتیں جاری نہیں کر سکے گی۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ دکانوں پر قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کی جائے۔