ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
رواں سال اب تک فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 262 روپےکا اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ 30 دسمبر 2024 کو سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھی۔