• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس (او ٹی ٹی) میں شامل اداکارہ عرفی جاوید نے بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ سے معافی مانگ لی۔

عرفی جاوید ہمیشہ اپنے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے عرفی جاوید کے فیشن پر ملا جلا سا ردِ عمل سامنے آتا ہے، کچھ لوگ عرفی کے فیشن کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کچھ صارفین کو عرفی کا فیشن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ کئی معروف شخصیات بھی عرفی جاوید کے عجیب وغریب سے فیشن کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرچکی ہیں۔

کچھ روز پہلے بھارتی اداکارہ چاہت کھنہ نے بھی عرفی جاوید پر ان کےعجیب وغریب فیشن کی وجہ سے تنقید کی تھی۔

چاہت کھنہ کے تنقید کرنے پر عرفی جاوید بھی خاموش نہ رہیں اور شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذاتی زندگی کا میڈیا پر مذاق اُڑایا۔

تاہم، اب عرفی جاوید نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ اُنہیں چاہت کھنہ کی دو طلاقوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ’ میں غلط تھی، مجھے چاہت کھنہ کی دو طلاقوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ کوئی کچھ بھی کہے مجھے پرسکون رہنا چاہیے تھا‘۔

عرفی جاوید نے کہا کہ’ مجھے بس اس پر قائم رہنا چاہیے جس پر میں یقین رکھتی ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھ پر تنقید صرف اُنہوں نے ہی کی بلکہ پوری دنیا ہی کرتی رہتی ہے جوکہ غلط ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید