پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بھجوا دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر شجیع کی طرف سے بھجوائی گئیں، میڈیکل رپورٹس میں ایکو، ای سی جی اور سی ٹی اسکین کی رپورٹس شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق شہباز شبیر گل طبی طور پر صحت مند ہیں، ابتدائی رپورٹس کے مطابق شہباز شبیر گل کو دمہ کی بیماری ہے۔
واضح رہے کہ شہباز گل کے معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ میں 5 پروفیسر ڈاکٹرز شامل تھے، بورڈ میں نیورو، سرجری، کارڈیک، میڈیسن، آرتھوپیڈک کے پروفیسر ڈاکٹرز شامل تھے۔