• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل بم دھماکے میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی، 33 افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکے میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 33 افراد زخمی ہیں۔

ترجمان کابل پولیس کے مطابق دھماکا گزشتہ شام نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید