• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس14 کا حصہ بننے والی سونالی فوگت کی اچانک موت

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 میں حصہ لینے والی سیاست دان سونالی فوگت دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتہ پارٹی کی رہنما، اداکارہ اور بگ باس 14 کے دور میں حصہ لینے والی سونالی فوگت پیر کی رات کو گوا میں دم توڑ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی فوگت کے اسٹاف کا بتانا ہے کہ وہ کافی دیر سے بے چینی محسوس کر رہی تھیں، طبیعت بگڑنے پر اُنہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔

 بی جے پی کی 41 سالہ سیاست دان اور اداکارہ سونالی کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ اِن کے شوہر سنجے فوگت 2016ء میں انتقال کر گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی کے شوہر کی 42 سال کی عمر میں موت واقع ہوئی تھی، وہ اپنے فارم ہاؤس پر موجود تھے جہاں اُنہیں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید