• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار کیون اسپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی کو جنسی ہراسانی کے ایک اور الزام کا سامنا ہے۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق سابق اداکار رواری کینن کا کہنا ہے کہ کیون اسپیسی نے جون 2013 میں اُنہیں غلط طریقے سے ہاتھ لگایا تھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق 2013 میں رواری کینن 21 سال کے اور کیون اسپیسی 53 سال کے تھے۔ رواری کینن کے مطابق یہ واقعہ دی ساووئے ہوٹل میں سوئیٹ برڈ آف یوتھ نامی پلے کے پریس نائٹ کے بعد پیش آیا تھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق دو مرتبہ آسکر جیتنے والے کیون اسپیسی نے یہ الزام مسترد کر دیا ہے۔ 

کیون اسپیسی پر پہلے بھی امریکہ اور برطانیہ سے کئی نوجوان اداکار، طلبہ اور تھیٹر ملازمین اسی قسم کے الزامات لگا چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید