• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گروچرن گمشدگی معاملہ: دوستوں، گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ کی گمشدگی کے معاملے پر اب دوستوں اور گھر والوں سے بھی تفتیش ہوگی۔ 

گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ سے گروچرن سنگھ لاپتہ ہیں جن کی اب تک تلاش جاری ہے، انہیں نئی دہلی کے ایئرپورٹ کے قریب آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے انکا کوئی پتہ نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملے کی تفتیش اب نئی دہلی سے  ممبئی پہنچ گئی ہے، جہاں ساتھی اداکاروں، دوستوں سے سوالات و جوابات کیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ہر زاویے سے اسکی تحقیقات جاری ہیں اور گروچرن سنگھ سے تعلق رکھنے والا ہر شخص پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ساتھی اداکاروں، دوستوں اور اہلِ خانہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ گروچرن سنگھ نے سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں سوڈھی کا کردار نبھایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید