• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو رسپانس ہم نہیں، عوام دیں گے، ہاشم ڈوگر

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو رسپانس ہم نہیں، عوام دیں گے، 25 مئی واقعے میں ملوث افسران کے خلاف انکوائریاں لازمی مکمل کی جائیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر نے کہا کہ  پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 14 مقدمات درج تھے، ‏پولیس کو ثبوت مل گئے، تمام مقدمات جھوٹے، سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کے ثبوت پہلے دن سے ہمارے پاس موجود تھے، عدالت کے طلب کرنے پر ہی تشدد کے ثبوت پیش کیے۔

قومی خبریں سے مزید