• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی لاہور کا بجلی کے زائد بلوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام پی پی 166 میں پنڈی سٹاپ پر بند سیوریج اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیامظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی اہور ذکر اللہ مجاہد نے کی ۔ مظاہرے میں خالد احمد بٹ،حافظ محمود احمد،سید طلحہ ہاشمی،ثقلین عاصم سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اور سیوریج کے بوسیدہ نظام اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف پلے کارڈ اٹھا کر اور بل جلا کر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ پی پی 166 میں بوسیدہ سیوریج کے نظام کو فی الفور ٹھیک کیا جائے اوربجلی کے بلوں میں عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے تمام ظالمانہ ٹیکسوں کی وصولی بند کی جائے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور ادارو ں کی بے حسی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے حق کی جنگ کو جاری رکھے گی اور کل بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز اوراووربلنگ کیخلا ف واپڈاآفس لاہور بھر کی سطح پر احتجاجی دھرنا دیں گے ۔
لاہور سے مزید