لاہور(کورٹ رپورٹر)صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر علی ڈوگر، نائب صدر سہیل شفیق چوہدری، سیکرٹری رائے عثمان احمد اورفنانس سیکرٹری رانا علی اختر خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجہ میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سنگین صورت حال میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متا ثرہ افرادکی مدد کیلئے " فلڈ ریلیف فنڈ " قائم کردیاہے۔