• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر عمر امین کی اپنی شادی میں انوکھی انٹری

کرکٹر کا ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بلّوں کے سائے تلے استقبال کیا جارہا ہے، اسکرین گریب
کرکٹر کا ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بلّوں کے سائے تلے استقبال کیا جارہا ہے، اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر امین نے اپنی شادی میں انوکھی انٹری لے کر سب کو حیران کردیا، کرکٹر کی انٹری لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمر امین کی ایک روز قبل ہونے والی شادی کی تقریب سے بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر کا ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بلّوں کے سائے تلے استقبال کیا جارہا ہے۔

مڈل آرڈر بیٹر کی شادی ہال میں منفرد انداز میں داخل ہوتے ہوئے ویڈیو چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے دے رہے ہیں۔

عمر امین کے مداح انہیں شادی کی مبارک باد دے رہے ہیں اور ویڈیو کو بھی سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عمر امین نے 2010 کے ایشیا کپ ون ڈے کپ میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔

کرکٹر نے 4 ٹیسٹ میچز، 16 ون ڈے انٹرنیشنل اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کی اور بالترتیب 99، 271، 142 رنز بنائے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید