لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور چیمبر میںبرسر اقتدار پیاف گروپبرادریوں کے بھینٹ چڑھ گیا، پیاف لاہوری اور چنیوٹی گروپوں میں تقسیم ہو گئی۔ ذرائع نے کہا کہ میاں انجم نثار کوچنیوٹی تاجربرادری کی حمایت حاصل ہے جبکہ میاں شفقت علی کو لاہوری تاجربرادری کی حمایت حاصل ہے،پیاف کودو الگ الگ گروپوں میں تقسیم ہونے کے بعد لاہورچیمبر اور وفاقی چیمبر دونوں میں نقصان ہو گا، لاہور چیمبر میں رواں سال فائونڈر گروپ کے امیدوار کاشف انور کے بلامقابلہ کامیاب ہونے کا امکان ہے، وفاقی چیمبر کے الیکشن میں انجم نثار کے بزنس مینپینل کو افتخار علی ملک کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کا سامنا ہو گا، پیاف میں اختلافات کا اثر دسمبر میں ہونے والے وفاقی چیمبر کے الیکشن پر ہو گا، فائونڈر گروپ لاہور چیمبر کے سابق صدراور یو بی جی کے چئیرمین شہزادعلی ملک نے کہا کہ ہمارا اتحاد انجم نثار سے ہے،ہم لاہور چیمبر میں اکھٹے ہیں لیکن وفاقی چیمبر میںمقابلہ کریں گے ، سابق صدر لاہور چیمبر اور پیاف کے رہنما سہیل لاشاری نے کہا پیاف کے دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف الیکشن نہیں لڑیں گے، دو افراد کا ذاتی اختلاف ہے دونوں بھائیدوبارہ مل جائیں گے۔ پیاف کے چئیر مین فہیم الرحمان سہگل نے کہا انجم نثار کے ساتھ ہیں لوگ شرارت کر رہے ہیںعلاقائی اور برادری کیبنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔