• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا کیسز 15 لاکھ 70 ہزار سے متجاوز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے شکار 3 مریض انتقال کر گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں مزید 228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 114 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 591 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 16 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 41 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 1 لاکھ 78 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صحت سے مزید