• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے طیارے کے انجن سے شعلے نکل رہے ہیں، پائلٹ نے امریکی پرواز کو تباہی سے بچا لیا

امریکن ایئر لائنز کی ایک پرواز کے ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں آگ کی فوری اطلاع دے کر اسکائی ویسٹ کے پائلٹ نے طیارے کو خوفناک فضائی حادثے سے بچا لیا اور طیارے میں سوار تمام 120 افراد محفوظ رہے۔ 

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق یہ طیارہ (ایئر بس A319) امریکی ریاست ایریزونا کے فینکس اسکائی ہاربر ایئر پورٹ سے پورٹ لینڈ کیلئے روانہ ہوا تھا۔ 

ٹیک آف کے چند لمحوں بعد پیچھے اڑان بھرنے والی اسکائی ویسٹ کی پرواز کے پائلٹوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو خبردار کیا کہ آگے امریکن ایئر لائنز کے طیارے کے انجن سے شعلے نکل رہے ہیں اور ممکنہ طور پر کوئی مائع بھی رس رہا ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری اطلاع دی تو فلائٹ 3230 کے پائلٹوں نے تصدیق کی کہ انہیں ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کا سامنا ہے۔ پائلٹس نے فوری ’’مے ڈے‘‘ کی کال دی اور طیارہ تقریباً 20 منٹ فضا میں رہنے کے بعد بحفاظت واپس فینکس ایئر پورٹ پر اتر گیا۔ 

لینڈنگ کے بعد رن وے پر موجود عملے نے طیارے کے بائیں انجن سے دھواں اٹھتا ہوا اور ایک ٹائر پنکچر دیکھا۔ فائر بریگیڈ کے معائنے کے بعد طیارے کو گیٹ تک پہنچا گیا۔ 

طیارے کو معائنے کے لیے سروس سے ہٹا دیا گیا اور تمام مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے پورٹ لینڈ روانہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید