• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور کے بیٹے کی چوتھی سالگرہ، زین میاں نے خود کیک کاٹا

شاہد کپور اور میرا راجپوت کے بیٹے زین گزشتہ روز 4 برس کے ہوگئے، ان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

شاہد کپور کے کئی فین پیجز نے زین کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔


ایک ویڈیو میں زین اپنے والدین شاہد اور میرا کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں جب کہ ان کی بہن میشا بھی ساتھ ہی کھڑی ہیں۔

میرا راجپوت نے زین کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور کیپشن دیا کہ ’پرسکون آنکھیں اور شرارتی مسکراہٹ، تمہاری طرح میرا دل کوئی نہیں موم کرتا‘۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید