• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے

جنوبی بھارت کے نامور اداکار وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی کی تقریب میں پہنچ گئے۔ 

کچھ روز قبل ہونے والی اس شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ روی کی شادی میں وجے دیورا کونڈا خود بھی شریک ہوئے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وجے دیورا کونڈا کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ نہ صرف وجے دیورا کونڈا خود بلکہ انکی والدہ اور والد بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید