قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ہار سے بھارت کو بڑا افسوس ہوا ہوگا۔
ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف اعصاب شکن معرکے میں قومی ٹیم کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اچھی چیز یہ تھی کہ پاکستان نے آخر تک لڑا۔
سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ میں تو بہت غصہ میں تھا اچھا ہے ہم جیت گئے۔
جیو کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں شریک تجزیہ کار منیب فاروقی نے کہا کہ مجھے بیگم کی کال آئی کہ آپ جشن کرکٹ میں گئے ہیں تو میچ پھنس گیا ہے۔
اداکارہ روشنا خان نے کہا کہ پاکستان کے میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے، تاہم مجھے کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم پسند ہے۔