ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ بھارت کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے حوالے سے ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک وائس ناٹ خوب وائرل ہے جس میں ایک بھارتی تبصرہ نگار، پاکستانی صحافی کا نام لے کر بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتا رہا ہے۔
بھارتی نامعلوم شخص کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی ہار کی بڑی وجہ کھلاڑیوں کاشادی شدہ ہونا ہے جبکہ پاکستان اس لیے جیت گئے کیوں کہ گرین شرٹس میں زیادہ تر کھلاڑی غیر شادی شدہ ہیں۔
اس دوران بھارتی شخص تبصرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کھانے کی عادات سے متعلق بھی بات کر رہا ہے۔
بھارتی شخص کی جانب سے شادی شدہ کھلاڑیوں کا نام لے کر غیر شادی شدہ کھلاڑیوں سے موازنہ بھی کیا جا رہا ہے، تبصرہ نگار کا ماننا ہے کہ بھارت کی ہار کی سب سے بڑی وجہ بھارتی بولرز کا شادی شدہ ہونا اور میچ کے دوران فیملی سے متعلق سوچنا ہے۔
اس وائس ناٹ بھیجنے والے کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑی میچ کے دوران سوچ رہے ہوتے ہیں کہ میری اہلیہ کیا کر رہی ہوگی، اہلیہ کو شاپنگ کروانی ہے اور کیا کیا دلانا ہے وغیرہ وغیرہ۔
اس وائس ناٹ کو صحافی کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، اس وائس ناٹ پر پاکستانی انٹرنیٹ صارفین ٹھٹھے مار کر ہنس رہے ہیں اور بھارتیوں کی سوچ کو سلام کر رہے ہیں۔