• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی شاہ چارلس سوئم سے ملاقات، ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوئم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کرکے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا سرچشمہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی ملکہ کے پاکستان کے دو دوروں کے ساتھ خوب صورت یادیں وابستہ ہیں، شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔

وزیراعظم نے شاہ چارلس کو تخت نشینی پر مبارک باد بھی دی اور کہا کہ امید ہے شاہ چارلس دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ چارلس کی جلد آمد اور استقبال کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور مدد پر شاہ چارلس کا شکریہ بھی ادا کیا، انہوں نے شاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کونسورٹ کامیلا پارکر سے ملاقات بھی کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید