• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کواپنی سالگرہ پر تلوار سے کیک کاٹنا مہنگا پڑ گیا


بھارت کے شہر ممبئی میں ایک نوجوان کو اپنی سالگرہ کے موقع پر تلوار سے کیک کاٹنا مہنگا پڑ گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک نوجوان اپنی 17 ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اس موقع پر اس نے 21کیک کاٹے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میز پر ترتیب سے کیک رکھے ہوئے ہیں اور نوجوان کے ساتھ اس کے دوست بھی موجود ہیں جو اس کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دے رہے ہیں۔

نوجوان نے کیک کو منفرد طریقے سے کاٹتے ہوئے تلوار کا استعمال کیا جس نے اب نوجوان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان پر ہتھیاروں کے استعمال کی دفعات لگا کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نوجوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔