• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی بھاری نقدی سمیت بیگ مالک کو پہنچانے والے ٹریفک وارڈرن کو شاباش

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

لاہور کی ٹمبر مارکیٹ سے ملا بیگ بھاری نقدی سمیت مالک تک پہنچانے والے ٹریفک وارڈن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کی ایمانداری کو سراہا انہیں شاباش دی۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر کی ایمانداری اور فرض شناسی متاثر کن ہے۔ اگر ہر پاکستانی ایمانداری اور دیانتداری کا رویہ اپنا لے تو ہمارا ملک بہت آگے جائے گا۔

سہیل ڈوگر نے روٹین پٹرولنگ کے دوران سڑک پر موجود بیگ تحویل میں لیا تھا۔ بیگ میں بھاری نقدی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات بھی تھے۔

ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر نے بیگ کے مالک کو تلاش کر کے بیگ باحفاظت اس تک پہنچا دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید